اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کچھ بچوں کے دانت دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خراب کیوں ہوتے ہیں؟

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)اسکول کی عمر تک پہنچتے پہنچتے کم از کم ایک چوتھائی بچوں کے دانت سڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب منہ میں موجود بیکٹیریا چینی کو توڑ کر تیزاب بناتے ہیں جو دانتوں پر حملہ کرکے انہیں گھولنا شروع کردیتا ہے۔ میٹھی چیزوں سے پرہیز کرنا اور عمر کے حساب سے فلورائیڈڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بچوں میں صحتمند دانت یقینی بنانے کا اب بھی بہترین طریقہ ہے۔

مگر والدین کی زبردست کوششوں کے باوجود بھی چند بچوں کے دانت قدرتی طور پر دوسرے بچوں کے مقابلے میں کمزور ہوتے ہیں اور آسانی سے خراب ہوجاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں ہونے والی حالیہ تحقیقوں کے مطابق اسکول کی عمر سے چھوٹے 14 فیصد بچے ہائپومنرلائزڈ سیکنڈ پرائمری مولرز (ایچ ایس پی ایم) (hypomineralised second primary molars” (HSPM کا شکار ہوتے ہیں جس سے بچوں کے دانتوں کی باہری سطح درست طریقے سے نشونما نہیں پاتی اور وہ کمزور ہوجاتے ہیں اور ان کی خرابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔  بچوں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ ایچ ایس پی ایم کے شکار بچوں کے دانتوں پر سفید یا پیلے دھبے اور کھردرا پن نمودار ہوجاتا ہے کیونکہ ان جگہوں سے اینامل یا باہری خول ٹوٹ چکا ہوتا ہے۔ یہ دانت اتنے کمزور ہوجاتے ہیں کہ وہ چبانے کا کام مناسب انداز میں نہیں کر پاتے اور مسوڑوں سے باہر آنے پر ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہ دانت اکثر انتہائی حساس ہوتے ہیں اور بچے ان میں اٹھنے والے درد کی وجہ سے انہیں برش کرنے سے کتراتے ہیں۔ چونکہ دانت پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں، اس لیے برش نہ کرنے کی وجہ سے یہ مزید تیزی سے خراب ہوجاتے ہیں۔ اینامل سے چپک جانے والی فلنگ کے عمومی طریقے بھی کام نہیں کرتے کیونکہ اینامل کافی خراب ہوتا ہے۔ اس لیے ان بچوں کو بار بار ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑتا ہے۔ چنانچہ سائنسدانوں نے پایا ہے کہ بچوں میں ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے متعلق اینگزائٹی اور فوبیا میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ وجوہات دانتوں کا اینامل دانتوں کے مسوڑوں سے باہر آنے سے قبل ہی تیار ہوجاتا ہے۔ بچوں کی داڑھیں حمل کے درمیانی عرصے میں بننا شروع ہوتی ہیں اور پیدائش تک مکمل ہوجاتی ہیں۔ کھال اور ہڈی کے برعکس دانتوں کا اینامل قدرتی طور پر ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

اس لیے جب 2 سال کی عمر تک دوسری پرائمری داڑھیں مسوڑوں سے باہر آتی ہیں تو اینامل کی خرابی وہیں موجود ہوتی ہے۔ 2 سال کی عمر تک بچوں کو دانتوں کا چیک اپ تجویز کیا جاتا ہے مگر صرف 3 میں سے ایک بچہ 4 سال کی عمر تک ڈینٹسٹ کے پاس جا پاتا ہے۔ نقصان کے شکار دانت اکثر تب تک توجہ میں نہیں آتے جب تک وہ ٹوٹ نہ جائیں یا انفیکشن کا شکار نہ ہوجائیں۔

اس صورتحال میں انہیں نکالنا پڑتا ہے۔ جڑواں بچوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ یہ وجوہات ضروری نہیں کہ جینیاتی ہوں بلکہ ان کی وجوہات حمل یا دورانِ پیدائش ہونے والی کوئی چیز بھی ہوسکتی ہے۔ ایچ ایس پی ایم کا تعلق حمل کے دوران بیماری، سگریٹ اور شراب نوشی سے قائم کیا تو گیا ہے مگر اب بھی اس تعلق کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق جاری ہے۔ علاج اینامل کو کمزور کرنے والی وجوہات کا مطلب ہے کہ جہاں صحت بخش غذا اور باقاعدگی سے برش کرنا دانتوں کی

اچھی صحت کے لیے مددگار ہوتے ہیں وہیں اضافی حفاظتی تدابیر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈینٹسٹ دانتوں کے ٹوٹنے سے قبل ان کے کمزور ہونے کی علامات کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ وہ دانتوں کو سیل یا فلنگز لگا کر محفوظ بناسکتے ہیں جس سے کمزور حصے ڈھک جائیں۔ شدید متاثر دانتوں میں علاج کے لیے وقت کم ہوتا ہے اس لیے باقاعدگی سے ڈینٹسٹ کے پاس جانا بہت اہم ہے۔ بچوں کو ڈینٹسٹ کے پاس 12 ماہ کی عمر میں پہلی بار لے جانا چاہیے یا پھر تب جب دانت پہلی بار باہر آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…