منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

نزلہ، زکام سے قبل ہی اس سے کیسے بچا جائے؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی آمد آمد ہے بلکہ یوں کہیں کہ مختلف علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمالیے ہیں تو غلط نہیں ہوگا لیکن جہاں سردی اپنے ساتھ حسین موسم اور خوشگوار شامیں لے کر آتی ہے وہیں نزلہ، زکام کی شکایتیں بھی عام ہوجاتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسی ترکیب بتائیں گے جسے اپنا کر آپ نزلہ زکام سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ نزلہ اور زکام موسم کی تبدیلی کے ساتھ آتا ہے۔

لیکن اس سے خود کو محفوظ رکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے وہیں روک دیا جائے جہاں یہ شروع ہوا تھا اور یہاں 5 ایسے طریقے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اسے روک سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی حاصل کریں تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے انہیں نزلہ، زکام کی شکایتیں زیادہ ہوتی ہیں۔ اب یہاں یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ وٹامن ڈی کا نزلہ زکام سے کیا تعلق ہے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ وٹامن ڈی انفیکشن سے لڑنے کے نظام میں مدد فراہم کرتا ہے اور آپ اپنی خوراک سے بھی اس کی کافی مقدار حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور صحیح خوراک لینی چاہیے۔ ہاتھوں اور چہرے کو صاف رکھیں ہوسکتا ہے آپ نے کبھی اس بات پر غور نہ کیا ہو لیکن آپ اپنے چہرے کو کئی مرتبہ چھوتے ہیں اور 2016 میں ہونیوالی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اوسطاً ایک شخص ہر گھنٹے میں 16 مرتبہ اپنے چہرے کو چھوتا ہے۔ تاہم اس ایک گھنٹے کے دوران ہم کئی چیزیں کرتے ہیں۔اپنے ہاتھوں سے مختلف چیزوں کو چھوتے ہیں، جس سے وائرس پہلے ہمارے ہاتھ اور پھر چہرے یا منہ کو چھونے سے ہمارے نظام میں باآسانی داخل ہوجاتا ہے، لہٰذا ہمیں نہ صرف اس میں احتیاط کرنی چاہیے بلکہ لوگوں سے ہاتھ ملانے سے بھی بچنا چاہیے۔ لہٰذا ہاتھوں کا صحیح طریقے سے دھونا ضروری ہے اور کم از کم 20 سیکینڈ تک ہاتھ دھونے چاہییں۔

اور اگر ہاتھ نہ دھوسکیں تو سنیٹائز کا استعمال کرنا چاہیے۔ اپنے موبائل کو جراثیم سے بچائیں ایک منٹ کو آپ سوچیں کہ آپ اپنے موبائل کو باتھ روم اسٹال، کچن کے کنارے، کام کی میز، کار کے ڈیش بورڈ، ریسٹورینٹ ٹیبل اور پتہ نہیں کہاں کہاں رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے یونیورسٹی آف ایریزونہ کی ایک تحقیق کے مطابق آپ کے موبائل فون پر ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں

10 گناہ زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں تو جب بھی ہم اپنا موبائل کسی ایسی جگہ پر لگتے ہیں تو اس میں جراثیم کی تعداد میں کئی گناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ زنک سے بھرپور رہیں نزلہ و زکام ہونے کی ایک اور وجہ جسم میں زنک (جست) کی کمی بھی ہے،لہٰذا جسم میں زنک کی کافی مقدار مختلف وائرسز کو بڑھنے کو کم کردیتی ہے۔ اس لیے اگر کبھی آپ کو اس طرح کی کسی شکایت کا سامنا ہو۔

تو آپ بیماری کے آغاز کے ساتھ ہی زنک ٹیبلیٹس کا استعمال کرسکتے ہیں، جو اس کی مدت اور شدت کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ پروبائیوٹکس کا استعمال خود کو نزلہ زکام سے محفوظ رکھنے کے لیے آپ اس طریقے کو بھی اپنا سکتے ہیں اور صحت مند غذائیں کھا کر بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ اس کے لیے پروبائیوٹک غذائوں میں اچھے بیکٹیریا آپ کی قوت مدافعت کو توانائی بخشتے ہیں۔ اور آپ نزلہ زکام سے محفوظ رہتے ہیں۔ جنرل آف سائنس اینڈ میڈیسنز ان اسپورٹس میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ایک رگبی کھلاڑی

جو پروبائیوٹک سپلیمینٹ کا استعمال کرتا ہے اس میں نزلہ زکام اور معدے کے انفیکشن کی شکایات کم دیکھی گئی جبکہ پروبائیوٹکس نہ لینے والوں میں اس کی تعداد زیادہ ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ پروبائیوٹکس لینے والوں کو نزلہ و زکام نہیں ہوتا، ہاں ان میں اس کی علامات کم ہوجاتی ہیں ایسے لوگوں کے مقابلے میں جو پروبائیوٹکس کا استعمال نہیں کرتے۔ تو اگر آپ نزلہ و زکام سے بچنا چاہتے ہیں تو اوپر بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں لیکن کوئی سپلی مینٹس یا ادویات لینے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…