اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جسمانی توانائی کو بڑھانے کا آسان نسخہ

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اکثر یا جلد تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں؟ اگر ہاں تو ایک معمولی سی ٹرک آپ کو جسمانی توانائی سے بھرپور کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کولوراڈو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ دن بھر بیٹھ کر گزارتے ہیں انہیں ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کی چہل قدمی یقینی بنا کر خود کو تھکاوٹ سے محفوظ اور جسمانی طور پر توانائی کی سطح بہتر بناسکتے ہیں۔

کیا آپ یہ 10 فٹنس ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں؟ تحقیق کے دوران تیس صحت مند افراد کو لیا گیا جو کہ دن بھر جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں رہتے تھے اور ان کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو دفتر میں 6 گھنٹے تک بس بیٹھے رہنے کی ہدایت کی گئی، دوسرے گروپ کو صبح آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی جبکہ تیسرے کو دفتر میں ہر گھنٹے بعد پانچ منٹ کے لیے چہل قدمی کا کہا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دوسرے اور تیسرے گروپ دن کے اختتام پر زیادہ جسمانی توانائی محسوس کرتے تھے۔ تاہم دن بھر ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کی چہل قدمی کرنے والے افراد میں جسمانی توانائی زیادہ بہتر، مزاج خوشگوار اور تھکاوٹ نہ ہونے کے برابر دیکھی گئی اور جنک فوڈ کی خواہش بھی ایسے افراد کے اندر کم ہوگئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ صبح کی ورزش کے اثرات دن گزرنے کے ساتھ ختم ہونے لگتے ہیں مگر دن بھر کچھ دیر کی چہل قدمی کا اثر زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے۔   جسمانی وزن میں اضافہ کیسے کریں؟ محققین نے ان افراد کی ذہنی کارکردگی، توجہ کی صلاحیت اور معلومات کے تجزیے وغیرہ کا بھی جائزہ لیا تاہم اس معاملے میں تینوں گروپ یکساں رہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف بی ہیویریل نیوٹریشن اینڈ فزیکل ایکٹیویٹی میں شائع ہوئی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…