گوشت کو جلد ہضم کرنے کے لیے اس عید پر گوشت کے ساتھ یہ دو چیزیں کھائیں اور پھر اس کا کمال دیکھئے

27  اکتوبر‬‮  2017

لاہور (حکیم محمد عثمان) سرکہ ایک اسلامی غذا بھی ہے۔اسکا استعمال طب اسلامی میں معروف رہا ہے۔ لیکن اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مصنوعی طور پر تیار کیا جانے والا سرکہ ایسی غذا ہے۔موجودہ دور میں خالص سرکہ ملنا مشکل نہیں لیکن بازاری کھانوں میں استعمال ہونیو الا سرکہ سنتھیٹک ہے۔سبزیوں اور پھلوں سے بنایا جانے والا سرکہ اصلی اور مفید ہوتا ہے۔تاہم سیب اور انگور کا سرکہ افضل شمار کئے جاتے ہیں۔

سیب یا انگور کے سرکہ میں گندم یا جو کی روٹی بھگو کر کھانے سے غیر معمولی راحت اور توانائی ملتی ہے۔سرکہ انبیاء کو بھی بے حد پسند تھا، صحیح مسلم میں حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے گھر میں سالن طلب فرمایا‘ گھر کے لوگوں نے کہا کہ سرکہ کے سوا کچھ نہیں ہے‘ آپﷺ نے اسے منگوایا اور اس کو کھانے لگے اور فرماتے رہے کہ بہترین سالن سرکہ ہے کیاہی عمدہ سالن سرکہ ہے۔سنن ابن ماجہ کی ایک روایت کے مطابق نبی اکرمﷺ کا فرمان ہے’’سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے‘ اے اللہ سرکہ میں برکت عطا کر اس لئے کہ مجھ سے پہلے یہ تمام انبیاء کا سالن تھا اور جس گھر میں سرکہ ہو وہ گھر محتاج نہیں ہے‘‘سرکہ کے خوص پر اطبا لکھتے ہیں کہ یہ حرارت وبرودت سے مرکب ہے مگر برودت زیادہ ہوتی ہے،تیسرے درجہ میں خشک ہے۔ پاخانہ نرم کرتا، صفراء کو ختم کرتا اور مہلک ادویات کے ضرر کو دور کرتا ہے۔اگر شکم میں دودھ اور خون جم جائیں تو ان کو تحلیل کرتا ہے‘ طحال کے لئے نافع ہے،معدہ کی صفائی کرتاہے، بلغم کادشمن ہے۔ کثیف غذاو?ں کو زود ہضم بناتا ہے خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔اگر گرم کرکے اس کی کلی کی جائے تو دانتوں کے درد ختم کرتا ہے اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ سیب کا سرکہ بلڈ شوگر لیول کم کرتاہے،

یہ شوگر کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور ان افراد کیلئے بھی جن کو ممکنہ طور پر شوگر ہوسکتی ہے یا جو افراد شوگر سے بچنا چاہتے ہیں۔ کینسر سے بچنے کیلئے مدافعت پیدا کرتا ہے، بعض تحقیقات کے مطابق سرکہ کینسر کے سیلز کو ختم کرتا ہے اور ٹیومر کو سکیڑتا ہے۔ سرکہ کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کا سرکہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔اسکا متوزتر استعمال وزن گھٹانے کے لئے انتہائی اثر انگیز ہے۔عید قربان کے موقع پر سیب یا انگور کا خالص سرکہ گوشت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو گوشت جلد ہضم ہوگا اور اسکے مضرات پیدا نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…