منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فلم ’’جوابی پھر نہیں آنی ‘‘ کا دوسری مرتبہ سیکوئل بنانے کی تیاریاں

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)اگرچہ پاکستان میں فلموں کے سیکوئل بنانے کا رواج اتنا پرانا نہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے لولی وڈ میں بھی فلموں کے سیکوئل بنائے جانے لگے ہیں۔اب تک جہاں ’نامعلوم افراد‘ کا سیکوئل سامنے آ چکا ہے، وہیں جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔تاہم اب پہلی بار کسی پاکستانی فلم کا دوسری مرتبہ سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

جی ہاں، رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم سیریز کی تیسری فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہے، جس کا اعلان خود فلم کی ٹیم نے کیا۔’جوانی پھر نہیں آنی‘ سیریز کے مرکزی اداکارہ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم ان دنوں اگلی فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں۔ہمایوں سعید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے ساتھ فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری اور ہدایت کار ندیم بیگ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان دنوں ’جوانی پھر نہیں آنی 3‘ کی کہانی لکھی جا رہی ہے۔اگرچہ اداکار نے اگلی فلم کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا، تاہم تصویر میں واسع چوہدری اور فہد مصطفیٰ کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ تیسری فلم میں بھی تینوں اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔علاوہ ازیں تصویر میں ندیم بیگ کی موجودگی بھی اس بات کا عندیہ ہے کہ وہی تیسری فلم کی بھی ہدایات دیں گے۔خیال رہے کہ ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی دوسری فلم کو گزشتہ برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے پہلی فلم کی طرح کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اس فلم نے اپنے ساتھ ریلیز ہونے والی تمام فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔دوسری فلم میں اداکاروں کی اداکاری کو سراہا گیا151اسکرین شاٹاس سیریز کی پہلی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ 2015 میں کاسٹ کی گئی تھی۔پہلی فلم میں احمد علی بٹ، ہمایوں سعید ، واسع چوہدری، حمزہ علی عباسی، مہوش حیات، عائشہ خان اور ثروت گیلانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔فلم نے خوب بزنس کیا تھا، فلم کو پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔دوسری فلم میں احمد علی بٹ، ہمایوں سعید، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ، ثروت گیلانی، ماورا حسین اور کبریٰ خان نظر آئے۔خیال کیا جا رہا ہیکہ تیسری فلم میں بھی دوسری فلم کے زیادہ تر اداکار اپنا اپنا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…