پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس ،ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی عبوری ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

datetime 1  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر عابدہ سجاد کی عدالت نے کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ سماعت کے دوران ملزمہ سومیا عاصم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیاگیا کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے میرے گھر میں ملازمہ تھی،ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی درست نہیں،

رضوانہ پر کبھی بھی تشدد نہیں کیا،تفتیش میں اپنے موقف کو درست ثابت کروں گی،رضوانہ کی عمر سترہ سال سے زائد ہے، رضوانہ کیساتھ اپنے نو سے بارہ سال کے تین بچوں کی طرح ہمیشہ نرمی سے پیش آتی رہی ہوں،مبینہ وقوعہ سے پہلے جب سے رضوانہ میرے پاس کام کررہی ہے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی،حقائق کو توڑ مروڑ کر میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے،میں بھی منفی مہم کی متاثرہ ہوں جو میرے اچھی شہرت کے حامل شوہر سول جج کیخلاف چلائی جارہی ہے،

اس ذہنی ٹراما کی وجہ سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے،تعلیم یافتہ اور باوقار خاتون ہوں، بدنیتی کی بنیاد پر کیس میں پھنسایا جارہا ہے،پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں،استدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے، دوران سماعت عدالت نے وکلاء کو سومیا عاصم کا شناختی کارڈ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شناختی کارڈ لائیں تاکہ میں ان کو پہچان سکوں کہ یہ سومیا عاصم ہی ہیں،عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد سماعت شروع ہونے پر ملزمہ سومیا عاصم کا شناختی کارڈ عدالت پیش کردیاگیا،عدالت نے ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت7 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…