بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز مہنگے، قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ

datetime 22  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)ملک میں موبائل فون صارفین کے لیے کال اور انٹرنیٹ سروسز مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کے ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکیجز کی نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت بعض پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکیجز کی نئی ٹیرف فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف مدت اور سہولتوں کے حامل پیکیجز کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکیجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ ہائبرڈ پیکیجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکیجز کی قیمتوں میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ موبائل پیکیجز کی قیمتوں میں 21 روپے اور دو روزہ پیکیجز میں 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک روزہ ہائبرڈ پیکیجز بھی 5 روپے مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ تمام ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکیجز کی نئی قیمتیں، سہ ماہی ٹیرف، مدت اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کی مکمل تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکیجز کا تقابلی جائزہ لینے میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق مناسب پیکیج کا انتخاب کر سکیں۔پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسی لیے تمام منظور شدہ ٹیرف عوام کے لیے دستیاب کر دیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…