منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

نئی پاسپورٹ رینکنگ جاری ، پاکستان 100 ویں نمبر پر آ گیا

datetime 14  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگرچہ عالمی پاسپورٹ درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن اب بھی نچلے درجوں میں شامل ہے،

تاہم پاکستانی شہری دنیا کے 30 ممالک کا سفر بغیر پیشگی ویزا یا آسان سفری سہولت کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جولائی 2026 کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی فہرست میں 100ویں نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ برس 2025 میں اس کی رینکنگ 103ویں تھی، جبکہ رواں سال اس کی پوزیشن میں کچھ بہتری کے بعد اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی پاسپورٹ رینکنگ مختلف ممالک کی ویزا پالیسیوں، دوطرفہ معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین میں تبدیلی کے باعث وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتی رہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) کے ذریعے مجموعی طور پر 30 ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب عالمی درجہ بندی میں سنگاپور کا پاسپورٹ بدستور پہلے نمبر پر ہے،

جس کے حامل افراد 192 ممالک تک بغیر ویزا یا آسان سفری سہولت سے رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات بھی سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری ممالک میں بارباڈوس، کُک آئی لینڈز، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، گیمبیا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور وانواتو شامل ہیں۔ویزا آن ارائیول کی سہولت رکھنے والے ممالک میں برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے آئی لینڈز، کومورو آئی لینڈز، جبوتی، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، نیپال، نیو، پلاؤ آئی لینڈز، ساموا، سینیگال، سیرا لیون، تیمور لیستے اور تووالو شامل ہیں۔اسی طرح الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) کے ذریعے پاکستانی شہری کینیا، سیشلز اور سری لنکا کا سفر بھی کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی امیگریشن اور ویزا پالیسیوں میں وقتاً فوقتاً تبدیلی آتی رہتی ہے، اس لیے بیرونِ ملک سفر سے قبل متعلقہ ملک کے تازہ ترین سفری ضوابط اور ویزا شرائط کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…