ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی، حکومت پر بیرونی دباؤ کم ہونے لگا

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مرچنڈائز برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ برس اسی سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔   رپورٹ کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ برآمدات کے بڑھنے اور تجارتی خسارے میں بہتری آنے کی وجہ سے حکومت کی بیرونی محاذ پر مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔ روپے کے اعتبار سے رواں مالی سال

کے دوسرے ماہ کے دوران برآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں زرمبادلہ کی شرح میں 17 فیصد کمی کے اعتبار سے واضح پیش رفت ہے۔ افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 2سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں یاد رہے کہ رواں مالی سال جولائی میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 2 کروڑ ڈالر تھی، جو گزشتہ برس اسی ماہ میں 1 ارب 86 کروڑ روپے تھی، تاہم اس ماہ بھی برآمدات نے 2 ارب ڈالر کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔ خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل ہی ترسیلاتِ زر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ اس میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کم ہوتے زد مبادلہ کے ذخائر نئے حکومت کے لیے اقتصادی چیلنج ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے ہی اعداد و شمار بیرونی سیکٹر میں مثبت اعشاریے دکھا رہے ہیں، جس میں ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور تجارتی خسارہ کم ہوا، اس کے ساتھ ساتھ اگست کے مہینے میں بھی ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں مثبت اعشاریے نظر آئے۔ جولائی، اگست میں ترسیلات زر میں 13.5 فیصد اضافہ جولائی اور اگست کے دوران 3 ارب 66 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی جبکہ گزشتہ برس ان ہی ماہ کے دوران ان کی مالیت 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی، جو 5.05 فیصد اضافہ ہے۔ دوسری جانب درآمدات اور تجارتی خسارے میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، درآمدات 4 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس کی 4 ارب 93 کروڑ ڈالر سے 1.2 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم ابتدائی 2 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 9 ارب 83 کروڑ ڈالر تھی گزشتہ برس اسی عرصے میں درآمدات 9 ارب 73 کروڑ ڈالر تھی، جبکہ اسی عرصے میں تجارتی خسارے میں 1.25 فیصد کمی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…