جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ ،منافع کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ کردیا گیا جن کا اطلاق یکم مئی 2018 سے ہوگیا۔ڈائریکٹر جنرل قومی بچت ظفر مسعود کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 0.72 فیصد بڑھادی گئی جس کے بعد نئی شرح منافع 9.36 فیصد سے بڑھ کر 10.08 فیصد ہوگئی ہے۔ڈی جی قومی بچت کے مطابق پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کے منافع میں بھی 0.72 فیصد اضافہ کیا گیا۔

جو اب 10.08 فیصد ہوگیا ہے اور یہ پہلے 9.36 فیصد تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 0.56 فیصد بڑھنے کے بعد اب 8.10 فیصدتک ہوگیا ہے ٗ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.77 فیصد اضافے کے باعث 6.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈی جی قومی بچت کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 1.09 فیصد کی شرح سے سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا جس کی منافع کی شرح 6.54 فیصد سے بڑھاکر 7.63 فیصد کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.55 فیصد بڑھایا گیا ہے جس کے بعد شرح منافع 4.50 فیصد ہوگا جو پہلے 3.95 فیصد تھی جبکہ تمام اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق یکم مئی 2018 سے ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…