لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مارکیٹ میں بعض معروف موبائل کمپنیوں کے موبائل چارجرزعام ہیں اورجب کسی صارف کے موبائل فون کے ساتھ خریداگیاچارجرخراب ہوجائے تووہ متعلقہ کمپنی کاچارجرخریدلیتاہے تاکہ اس کے موبائل فون کی چارجنگ پرکوئی اثرنہ پڑے ،ایساہی ایک واقعہ لاہورکے ایک رہائشی کے ساتھ پیش آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازنامی شخص نے مال روڈ پر ایک دوکان سے400روپے میں معروف موبائل
کمپنی سام سنگ کا موبائل چارجر خریدا جس کے معیار کے بارے میں دکاندار نے اسے 2سال کی گارنٹی بھی دی مگر نہ تو چارجر اصلی تھا اور نہ ہی معیاری جو صرف 15 روز بعد ہی خراب ہو گیا ۔جب نوازاس چارجرکوتبدیل کرانے کےلئے اس دکاندارکے پاس گیاتودکاندارنے چارجرکونقلی تسلیم کرنے کے بجائے نوازکوفروخت کیاگیاچارجرتبدیل کرنے سے انکارکردیا۔جس کے بعد نواز نے دکاندار کو قانونی نوٹس بھجوا تے ہوئے اپنے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا اورنوازکی طرف سے قانونی نوٹس ملتے ہی اس دکاندارنے ٹیلی فون کیااوراس کوچارجرکی رقم اداکرنے کایقین دلایااوراس پرہی بس نہیں کی بلکہ لاہورہائیکورٹ کے ایک وکیل اوراپنی ٹریڈیونین کے نائب صدرسے بھی نوازکوٹیلی فون کرادیالیکن دوماہ بعد بھی نوازکونہ توچارجرتبدیل کرکے دیااورنہ ہی رقم واپس کی ۔نوازنے صبرکاپیمانہ لبریزہونے اوردکاندارکی چالاکی سے ذہنی طورپرتنگ آکرصارف عدالت سے رجوع کرلیاہے اورعدالت میں درخواست دی ہے کہ اس کواس معاملے میں ذہنی کوفت ہوئی اورساتھ ہی اس کاوقت بھی ضائع کیاگیاہے ۔نوازنے عدالت سے درخواست کی ہےکہ اسے 20ہزار400روپے دکاندارسے دلوائے جائیں ۔عدالت نے درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے دکاندارکونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندراندر پیش ہونے کاحکم جاری کردیاہے ۔



















































