اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد بارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل کا ایک اور پلر بھی گر گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر ایک ہفتے کے دوران دوسرے بڑے حادثے میں زیر تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس سے قبل 25 فروری کو اسی زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔کیپٹیل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پل کے گارڈرز گرنے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچیں۔اس کے علاوہ جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی اور زیر تعمیر پل کے اطراف کو عوام اور ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔سی ڈی اے ترجمان کے مطابق 5 گارڈرز دو روز قبل رکھے گئے، آخری گارڈر رکھنے کے دوران گر گیا۔دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ حادثہ کرین سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، منصوبے کی تکمیل کے لیے کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ زیر تعمیر پل کے پلرز پر رکھے گارڈرز ایک کے بعد ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے بالآخر زمین پر آگرے، جس کی زد میں آنے سے ایک شہری بال بال بچا۔اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈرز گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں جبکہ ہلکی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار بھی موجود ہیں۔

بعدازاں ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ بھارہ کہو تعمیراتی کام پر حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، پولیس اور ٹریفک اہلکار ہر طرح کی مدد کے لیے جائے وقوع پر موجود رہیں گے۔خیال رہے کہ 25 فروری کو اسی پل کی شٹرنگ گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…