اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

200کروڑ کا منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی سے متعلق نئے انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ رابطے میں رہیں جبکہ نورا فتحی نے ملزم سے تعلقات ختم کر لیے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکھر سے اس قدر متاثر تھیں کہ وہ اِنہیںاپنے خوابوں کا راجا تصور کرنے لگی تھیں

اور سکیش سے شادی کا بھی سوچ رہی تھیں۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے اداکارہ نورا فتحی سے 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری میں ملوث تہاڑ جیل میں بند ملزم سکیش چندر شیکھر سے تعلقات اور اس سے ملنے والے تحائف سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ای او ڈبلیو کے اسپیشل کمشنر آف پولیس، رویندر یادو نے اس کیس سے متعلق بات کرتے بتایا ہے کہ اداکارہ نورا فتحی کے بہنوئی کو 2021ء میں سکیش سے بی ایم ڈبلیو ملی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ تضاد بھی واضح ہو گیا ہے کہ سکیش سے بی ایم ڈبلیو نورا نے نہیں بلکہ اْن کے بہنوئی نے لی تھی۔ نورا نے سکیش سے بی ایم ڈبلیو کا تحفہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔رویندر یادو نے مزید کہا کہ اداکارہ جیکولین کے لیے زیادہ پریشانی کی بات ہے کیونکہ اس نے سکیش کے مجرمانہ کردار کو جاننے کے بعد بھی اس سے تعلق نہیں توڑا مگر سکیش سے متعلق جب نورا کو شک ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے تو نورا نے خود ہی سکیش سے رابطہ ختم کر لیا تھا۔رویندر یادو نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ سکیش اداکاراؤں کو ورغلانے کی کوشش کر سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری سے بنائی ہوئی لاتعداد جائیدادیں ہیں۔اس سے قبل ای او ڈبلیو نے سکیش کی سابقہ گرل فرینڈ، بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز سے اس کیس کے سلسلے میں آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔دہلی پولیس کے ونگ کا بتانا ہے کہ دونوں اداکاراؤں سے تفتیش کے دوران اس کیس سے براہ راست تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…