اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

افواج پاکستان نے شہباز گل کیخلاف شکایت  نہیں کی،عدالت نےتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا تفصیلی فیصلہ کے مطابق شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سیاسی جماعت کے ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی افواج پاکستان کا نظم و ضبط اتنا کمزور نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے لاپرواہ بیان سے متاثر ہوجائیپولیس کوئی شواہد نہیں دے سکی کہ شہباز گل نے بیان سے پہلے یا بعد میں کسی افسر یا سپاہی سے رابطہ کیاشہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بے سود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگاہر سماعت پر عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹرائل کورٹ شہباز گل کو پابند کر سکتی ہے عدالت کے سامنے ایسا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کریں شہباز گل کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ صرف ضمانت کا فیصلہ اور عارضی مشاہدہ کررہی ہے فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ٹرائل کورٹ شہباز گل کیس کے عارضی مشاہدے سے متاثر ہوئے بغیر میرٹ پر سنے یاد رہے کہ شہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی بروز اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 ستمبر بروز جمعرات پانچ لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…