جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے 3 اہم رہنماؤں کے خلاف قدم اٹھا لیا گیا

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں پر ڈسکہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے، پریزائیڈنگ افسروں میں تین لاکھ روپے تقسیم کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور عمر ڈار کو 30 اگست کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنیدفاع یا مؤقف کیلئے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ 17 فروری 2021 کو آپ ڈی پی او کے دفترمیں موجود تھے، الزام ہے کہ آپ نے نتائج پر اثرانداز ہونے کی سازش کی ہے۔خیال رہے کہ 19 فروری 2021 کو ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور بے نظمی کی شکایتوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔اس کے بعد 10 اپریل کو ڈسکہ میں ضمنی انتخاب دوبارہ منعقد ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار کامیاب ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…