اسلام آباد ( آن لائن) قطر پاکستان کو یومیہ 3سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا، وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا ہے کہ میکنزم جلد طے کر لیں گے۔ وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ قطر کے ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،مزید برآں امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبوں کی تعداد کا جائزہ لے گی۔قطری انوسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے جائزہ لے رہے ہیں۔