پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کچھی کینال منصوبہ بلوچستان میں ”سبز انقلاب”برپا کر یگا چینی میڈیا نے منصوبے کی تفصیلات جار ی کردیں

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد/بولان(این این آئی) بلوچستان میں کچھی کینال پروجیکٹ (کے سی پی) صوبے کے بیشتر علاقوں میں 713,000 ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرکے ”سبز انقلاب”برپا کر یگا، منصوبے کی تکمیل سے جوار، آئل سیڈ، دالوں اور گندم کی فصل کی کاشت میں تقریباً 88.5 فیصد تک اضافہ ہو گا ، منصوبے سے لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد،

کچھی (بولان) اور جھل مگسی سمیت علاقے مستفید ہوں گے۔گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کو سی پیک کی طرح ہی انجام دیا گیا ہے، جو زرعی ترقی اور لوگوں کے روزگار پر خصوصی توجہ دیتا ہے، اگرچہ یہ سی پیک کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے، لیکن یہ ان اقدامات میں شامل ہے جو سی پیک کے تحت بہت سے زرعی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں سے مثبت وائب حاصل کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان میں آبپاشی کے لیے نہری نظام نہیں ہے۔ کچھی کینال کی تکمیل کے بعد، جوار، آئل سیڈ، دالوں اور گندم کی فصل کی کاشت کی شدت میں تقریباً 88.5 فیصد تک اضافہ ہو جائے گا جس سے قومی معیشت میں سالانہ 19.66 بلین روپے (فیز ون کے لیے 3.82 ارب روپے) کا اضافہ ہو گا۔ اس منصوبے سے لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کچھی (بولان) اور جھل مگسی سمیت علاقے مستفید ہوں گے۔ کچھی کینال کو بلوچستان کا ‘سبز انقلاب’ منصوبہ بھی کہا جاتا ہے۔ بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کے علاوہ یہ تقریباً 20 لاکھ لوگوں کے لیے پینے کے پانی کے دباؤ کو بھی کم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق کے سی پی ایک عام خشک آب و ہوا میں واقع ہے، جس کی خصوصیت زیادہ درجہ حرارت اور کم بارش ہوتی ہے، جہاں اقتصادی طور پر اچھی زراعت صرف آبپاشی کے حالات میں ہی ممکن ہے۔ اب ملک کے سب سے پسماندہ حصے بلوچستان کے غریب عوام کے حالات بدلے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کی مالی اعانت وفاقی حکومت اپنے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے ذریعے کر رہی ہے۔ منصوبے کا کام واپڈا کچھی کینال کنسلٹنٹس کے تعاون سے انجام دے رہا ہے۔ 2002

میں شروع ہونے والے اس منصوبے پر اب تک تقریباً 100 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق واپڈا کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اتھارٹی نے پہلے ہی فیز ون میں 72,000 ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے لیے 363 کلومیٹر طویل مین کینال اور 81 کلومیٹر طویل الائیڈ واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم بنایا ہے۔ اہلکار نے کہا کچھی کینال بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے

جس سے صوبے میں سیراب زمین سے معیشت کو ترقی دی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق کچھی کینال کے ذریعے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سوئی اور ملحقہ علاقوں میں کاشت کی جانے والی زمین کو بلوچستان کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ اس منصوبے نے مقامی لوگوں میں غیر معمولی تبدیلیاں لائی ہیں کیونکہ پانی کی دستیابی کی وجہ سے کاشت میں تیزی آ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں ہرے بھرے کھیت دیکھے جا سکتے ہیں۔ اہلکار کے مطابق منصوبے کا پہلا مرحلہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے کیونکہ صرف 40 کلومیٹر پر کام باقی ہے جس پر کام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیز ٹو (58 کلومیٹر) اور فیز تھری (39 کلو میٹر) کے لیے پی سی ون کنسلٹنٹس تیار کر رہے ہیں،

جس کے تحت ضلع نصیر آباد اور بولان میں 267000 ایکڑ اور 344000 ایکڑ نصیر آباد، بولان اور جھل مگسی کے اضلاع میں قابل کاشت بن جائے گی۔ 611000 ایکڑ اراضی کی آبپاشی کے منصوبے کے اہم اضافی فوائد فیز ٹو اور تھری میں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں واپڈا اہلکار نے کہا کنسلٹنسی کنٹریکٹ ایگریمنٹ کی منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق کنسلٹنٹس ستمبر 2022 تک تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن،

ٹینڈر دستاویزات اور فیزٹو اور تھری کا پی سی ون جمع کرائیں گے۔ فیز ٹو کی اصل تعمیر اور تھری کا کام مجاز فورم کی جانب سے پی سی ون کی منظوری کے بعد شروع ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں واپڈا کے اہلکار نے کہا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی نے مارچ 2021 میں مین کینال اور اس سے منسلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (بلوچستان کا حصہ) کے مکمل حصے کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

عملے کی منظوری/انتظام اور دیگر انتظامی امور کے بعد متعلقہ اتھارٹی۔ صوبائی محکمہ زراعت کی جانب سے فیز ون کے تحت اب تک 52,000 ایکڑ کا کمانڈ ایریا تیار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔ دستاویزات کے مطابق کے سی پی کے لیے اصل پی سی ون کو قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ستمبر 2003 میں 31.2 بلین روپے کی لاگت سے منظور کیا تھا

جس کی تکمیل کی تاریخ جون 2007 تھی۔ تاہم امن و امان کی خرابی اور فنانسنگ میں دشواری کی وجہ سے کام اصل شیڈول کے مطابق مکمل نہ ہو سکا۔ اطلاعات کے مطابق یہ منصوبہ بلوچستان کے ان علاقوں سے گزرتا ہے جو خاص طور پر 2006 میں سابق گورنر سردار اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد علیحدگی پسند عناصر کی دہشت گردی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے قریب کام کرتے ہوئے اس منصوبے سے وابستہ بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری طرف، منصوبے میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ایکنک نے دسمبر 2013 میں کے سی پی کے 57.6 بلین روپے کے پہلے نظرثانی شدہ پی سی ون (فیز ون) کی منظوری دی،

جس میں 97 کلومیٹر کی اضافی لائننگ اور منصوبے کو تین حصوں میں تقسیم کرنا شامل ہے۔ مراحل (پہلا دوسرا اور تیسرامرحلہ) 31 دسمبر 2013 تک پہلے مرحلہ کی تکمیل متوقع ہے۔ تاہم منصوبے کی تکمیل میں ایک بار پھر تاخیر ہوئی۔ اس کے بعدایکنک کو مارچ 2017 میں 80.4 بلین روپے میں دوسرا نظرثانی شدہ پی سی ون منظور کرنا پڑا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…