پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی کسانوں کا ایک بار پھر نئی دہلی میں احتجاج کسانوں نے رکاوٹیں توڑ دیں، مودی کیخلاف شدید نعرے

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ہزاروں بھارتی کسان مودی حکومت کی جانب سے منظور کردہ متنازع زرعی قوانین سے متعلق وعدے پورے نہ کیے جانے کے خلاف دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے ملک کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے سڑک پر رکھی رکاوٹیں توڑ دیں

اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متنازع قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے ایک سال سے جاری احتجاج کو ختم کیے جانے اور حکومت کی طرف سے ان کے کئی مطالبات منظور کیے جانے کے 8 ماہ سے زیادہ گزرنے کے بعد 5ہزار سے زیادہ کسان ایک بار پھر دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں نریندر مودی اور ان کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے۔احتجاج کو منظم کرنے والی کسان تنظیم ‘سمیوکتہ کسان مورچہ’ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت تمام زرعی پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت دے اور دیگر مطالبات کے علاوہ کسانوں کے تمام قرضے معاف کرے۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے، وہ نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کے مقام پر پہنچے اور راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو توڑ دیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…