اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ ’’ ہمیں (نعوذ باللہ) اللہ بھی خاموش نہیں کر سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام کا کلپ ن لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے شیئر کیا جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’زبان کا شر کیا کیا کہلواتا ہے ؟؟۔ پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو تحریک انصاف کے رہنمائوں سے متعلق کہہ رہے تھے کہ یہ بولیں گے انہیں صرف اللہ ہی خاموش کرا سکتا ہے ، اسی اثنا میں تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ ’’ ہمیں (نعوذ باللہ )اللہ بھی خاموش نہیں کر سکتا ہے ۔
زبان کا شر کیا کیا کہلواتا ھے؟؟ https://t.co/T0NYqJVVOg
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 16, 2022