پشاور (این این آئی)پشاور کے 13 سالہ بچے محب اللّٰہ کے انگریزی بولنے کے انداز نے حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ریڑھی پر چپس بیچنے والے شخص کے بیٹے محب اللّٰہ نے غربت کے باوجود اپنا کامیاب تعلیمی سفر جاری رکھا ہوا ہے،
محب اللہ نے غربت کو اپنے تعلیمی سفر میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ محب کے انگریزی بولنے کے انداز کا کوئی ثانی نہیں اور نہ ہی ان کی قابلیت کا کوئی جواب ہے، ٹیچرز بھی محب اللہ کی قابلیت کے معترف ہیں۔محب اللّٰہ اسکول اور اکیڈمی سے آنے کے بعد شام کے وقت اپنے والد کے ساتھ ریڑھی پر چپس بیچتا ہے۔ محب کے والد کا کہنا ہے کہ غربت کے باجود وہ بیٹے کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ محب کی محنت، لگن اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے اکیڈمی نے محب اللہ کو اسکالرشپ سے نوازا ہے اور مستقبل میں ان کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی ذ مہ داری بھی لی ہے۔