اسلام آباد(این این آئی)جمہوریت اور گورننس کے امور پر نظر رکھنے والی تنظیم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ پی ٹی آئی کیلئے اتنا ہی برا ہے کہ جتنا ہو سکتا تھا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں احمد بلال محبوب نے کہاکہ نمبر ایک فیصلے نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، نمبردو غیر ملکی فنڈنگ ممنوعہ فنڈنگ میں شامل تھی اور اکاؤنٹس اسٹیٹمنٹ پر پارٹی چیئرمین کا بیان حلفی جھوٹا ہے۔احمد بلال محبوب کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے اگلے مرحلیکی بنیاد بن گئی ہے۔