اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف نے عمران خان کو ملک کیلئے خطرناک قرار دے دیا

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملک کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ8 سل بعد آیا ہے، عمران خان نے غیر ملکیوں سے پیسہ لیا

اور پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ آیا ہے جبکہ ہمارے زمانے میں واٹس اپ پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی)بن گئی تھی۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے فٹا فٹ آنکھ جھپکتے ہی اپنی جعلی رپورٹ بنادی تھی جبکہ فارن فنڈنگ کیس کی 8 سال تفتیش ہوچکی ہے اور سب کچھ سامنے آیا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ایسی جگہ پہنچا دیا ہے، جہاں اسے اپنے پاوں پر کھڑا کرنا مشکل ہورہا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ قوم کو درس دیتا تھا کہ دیانتدار، ایماندار ہوں، چوری نہیں کرتا جبکہ عمران خان کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ثابت ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری اور منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی ہے، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا تھوڑی سی منی لانڈرنگ کرلی تو کیا ہوا؟ اس کو پتہ تھا کہ اس نے بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے، اس لئے بار بار کہتا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ تھا اس نے پاکستان کی سب سے بڑی چوری، سب سے بڑا ڈاکا ڈالا ہوا ہے، اس کو نظر آرہا تھا کہ فیصلے سے کچھ آئے گا۔نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی 8 سالہ تفیتش کی روشنی میں یہ سب کچھ سامنے آیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…