اسلام آباد(یواین پی)کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ایک ایسی جادوئی دال بھی ہے جس کو کھانے سے انسان کا بلڈپریشر اور کولیسٹرول کنٹرول رہتا ہے، جی ہاں! دال مونگ اپنی افادیت میں اپنی مثال آپ ہے۔چند سالوں کی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل مونگ جسم میں اینجیوٹینسن کنورٹنگ اینزائم (اے سی ای) کو روکتی ہے، کیونکہ دل کی شریانیں سخت اور تنگ ہو جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دالیں اور لوبیا ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتی ہیں، مونگ کی دال میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور یوں پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مونگ کی دال ایک ماہ تک استعمال کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر کو مؤثر انداز میں قابو کیا جا سکتا ہے، اس دال میں فینولز اور پیپٹائڈزکی وافر مقدار ہوتی ہے جو پورے جسمانی نظام کو تندرست رکھتے ہیں۔