کیف (این این آئی)یوکرین کے شہر میکو لائیف میں روسی فوج نے حملہ کیا ہے، جس میں اناج کا سب سے بڑا تاجر ہلاک ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کیف سے یوکرینی حکام کا کہناتھا کہ روسی حملے میں اناج کے کاروبار سے منسلک اس تاجر کی اہلیہ بھی ہلاک ہوگئی۔ یوکرینی حکام کے مطابق اس حملے میں یوکرینی تاجر کے گھر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔روسی میزائل حملے سے ہوٹل، اسکولوں، اسپورٹس کمپلیکس اور سروس اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچا ۔