کولمبو(این این آئی)سری لنکن پولیس نے صدارتی محل سے دو سرکاری پرچم چرانے والے شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن پولیس نے صدارتی محل سے سرکاری پرچم چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا شخص ٹریڈیونین لیڈر ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص صدارتی محل سے چرائے گئے پرچموں کو بطور بیڈشیٹ اور دھوتی استعمال کررہا تھا۔سری لنکن پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، یہی وہ وقت تھا جب ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اسے سرکاری صدارتی پرچم کو بیڈشیٹ اور دھوتی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ملزم نے بتایا کہ اس نے ایک پرچم جلادیا ہے جبکہ دوسرا پولیس نے برآمد کرلیا ہے، پولیس نے ٹریڈ یونین لیڈر کا 2 ہفتے کے ریمانڈ لیا ہے۔