ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کی تین بڑی ایئرلائنز کا 292 ایئربسز خرید نے کا اعلان

datetime 3  جولائی  2022 |

چین کی تین بڑی ایئرلائنز کا 292 ایئربسز خرید نے کا اعلان

بیجنگ (آن لائن)چین کی تین بڑی ایئر لائنز، چائنا سدرن ،ایئر چائنا اور چائنا ایسٹرن نے اعلان کیا کہ تینوں کمپنیز نے

ایئربس کے ساتھ طیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے مطابق A320NEO سیریز کے کل 292طیارے

خریدے جائیں گیاور خریداری کی کل رقم 37.257 بلین امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 249.1 بلین یوآن تک پہنچ جائے گی۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تینوں ایئر لائنز نے کہا کہ ہوائی جہازوں کی یہ خریداری ،کمپنی کے “14ویں پانچ سالہ

منصوبے” کے ترقیاتی منصوبے اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہے۔کمپنی کو سول ایوی ایشن انڈسٹری کے مستقبل کی ترقی پر

اعتماد کی بنیاد پر،پہلے سے ہی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ایئربس نے ایک بیان جاری کیا کہ

یہ نئے آرڈرز ، ایئربس پر چینی صارفین کے مضبوط اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ چائنا ایئرلائنز کی مارکیٹ کی مثبت بحالی

اور خوشحال مستقبل کا مظہر ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اس حوالے سے کہا کہ

جغرافیائی سیاسی اختلافات کے باعث امریکی طیاروں کی برآمدات کامحدود ہونا مایوس کن ہے ، کمپنی نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اور چین نتیجہ خیز بات چیت جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…