اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف فکر مند ہیں کہ اگر الیکشن کال ہو گئے تو مسلم لیگ ن کا بڑا نقصان ہو گا۔ ایک نجی ٹی وی انٹر ویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جہاں تک میرا خیال ہے کہ نواز شریف ملکی اس صورتحال سے کافی حد تک نا خوش ہیں کیونکہ جس طرح حکومت غیر مقبول ہوتی جارہی ہے ویسے ہی وہ بھی فکر مند ہیں اگر اس سال الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے تو ایسی صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جماعت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔