جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ، شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک اورمریض چل بسا ، 268نئے کیسز سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی

وباء سے ایک اور مریض انتقال کر گیا۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 268 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 104 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 385 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 738 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 655 زیر علاج مریضوں میں سے 75 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کْل 14 لاکھ 98 ہزار 698 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 12 ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 88 لاکھ 89 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 48 ہزار 182 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 26 کروڑ 19 لاکھ 89 ہزار 280 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

12 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار 104 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 78 لاکھ 28 ہزار 826 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 576 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 109 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 824 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 845 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 853 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کْل 1 ہزار 25 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 367 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 519 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 754 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…