اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ہمارے اس دنیا سے جانے کے بعد پارٹی کیسے چلی گی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا بڑا اقدام ، نئی ایپ لانچ کر دی ،

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایپ کا آغاز کردیا ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹاوزیراعلیٰ بن گیا، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے، پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے ذریعے آپ سب ممبرز بنیں، پوری ٹیم نے بڑی محنت سے ایپ بنائی ہے، جب ایپ لانچ کرینگے تو ایک دم لوڈ پڑے گا مسئلے بھی آئیں گے، پہلے نمبر پر ممبر شپ پھر تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سیاست میں خاندان آجاتے ہیں،ان کا میرٹ بھی نہیں ہوتا، بادشاہت بھی خون کے رشتے پر ہوتی تھی اسی لیے وہ پیچھے چلی گئی اور جمہوریت اوپر چلی گئی، دنیا میں جہاں میرٹ کا نظام ہو وہ ملک ترقی کرتا ہے، چین بھی اپنےمیرٹ کی وجہ سے آگے بڑھا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018میں بھی مشکل تھا، 800ٹکٹس دیےتھے، ہم نے کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر اپنا نقصان کرایا، لیکن اب ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ہر قسم کا ڈیٹا آجائے گا، الیکشن کمیشن، امیدوارکی ویری فکیشن کا بھی ڈیٹا آجائے گا،عمران جب ٹکٹس دینگے تو وہ دینے میں بھی فائدہ ہوگا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زندہ قوم وہی ہوتی ہے جو خوددار ہوتی ہے، سب سے بڑا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب قوم نیوٹرل ہوجاتی ہے، کیونکہ قوم جب نیوٹرل ہوجاتی ہے تو وہ تیترہوتی ہے نہ بٹیر، جذبہ ختم ہوجاتا ہے، آج خودداری کی وجہ سے قوم جاگ اٹھی ہے، پوری دنیا میں تحریک انصاف کو پذیرائی مل رہی ہے، یہ بہت اچھا وقت ہے کہ اسے استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رابطہ ایپ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ہے، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کا اثاثہ ہیں، لیکن موجودہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ اوورسیز کسی طرح ووٹ نہ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…