اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، نیشنل ہائی وے پر چلتی گاڑی سے چند ماہ کی بچی گر گئی، خراش تک نہ آئی

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب بڑا معجزہ رونما ہوا، ایک تیز رفتار کوسٹر سے گرنے والی بچی کو خراش تک نہ آئی۔کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کراچی نیشنل ہائی وے پر اس کے مصداق ایک حادثہ رونما ہوا، جوگی موڑ کے

قریب تیز رفتار کوسٹر میں بیٹھی والدہ کو نیند آ گئی تو ان کی گود سے بچی کھڑکی سے سڑک پر گر گئی لیکن بالکل محفوظ رہی۔کینجھر جھیل سے پکنک منا کر واپس آنے والی فیملی سے چند ماہ کی بچی نیشنل ہائی وے پر گئی جسے معجزانہ طور پر خراش تک نہ آئی، بچی کو سڑک پر گزرتے ایک پولیس اہل کار نے ریسکیو کیا۔پولیس اہل کار کو سڑک پر بچی پڑی ہوئی نظر آئی تو انھوں نے فوری طور پر اسے اٹھا کر قریبی اسپتال پہنچا دیا۔دوسری طرف کوسٹر میں بیٹھی والدہ کو بچی کے غائب ہونے کا احساس تب ہوا جب وہ قائد آباد کے قریب پہنچ چکی تھیں، انھوں نے دیکھا کہ بچی ان کی گود میں موجود نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق بچی کی فیملی شدید بد حواسی کے عالم میں واپس ان ہی راستوں پر پوچھتے ہوئے آئی تو انھیں معلوم ہوا کہ بچی کو سڑک سے اٹھا کر اسپتال لے جایا گیا تھا۔بعد ازاں، شاہ لطیف پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کر دیا، ہائی وے پرگرنے کے بعد بھی بچی کو خراش تک نہ آئی تھی، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ والدین سفر کے دوران احتیاط کریں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…