لاہور( این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے 5ہزار سٹورز ، 64 گوداموں اور 100 سے زائد موبائل یونٹوں کو مرکزی خودکار ڈیجیٹل نظام سے منسلک کر دیا جس کا مقصد محکمے کے داخلی کنٹرول کو مزید موثر بنانا ہے۔کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید طہ عزیز نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے انٹر پرائززریسورس پلاننگ سسٹم پر بھی عملدرآمد کیا ہے جو ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے عمل میں انقلاب لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹورز پر کسی چیز کی کوئی قلت نہیں اور صارفین کی طلب کو پورا کیا جارہا ہے۔