اسلام آباد (آن لائن )سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں قاسم سوری نے کہا ہے کہ میری ہدایات پر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجوایا گیا خفیہ سیل شدہ مراسلہ سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیل شدہ مراسلے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معافی وگرنہ پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔قاسم سوری نے کہا ہے کہ معزز عدالت عالیہ سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری کی امید ہے