اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کے ساتھ ہوں گے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسمبلی ٹوٹ چکی،اب ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کو اپنا ووٹ پر الیکشن ہوں گے کیونکہ اسمبلی یہ قوانین پاس کر چکی،اب کسی صورت اس کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ مبارک پاکستانیوں مبارک سمندر پار پاکستانیوں،اب لگے کا الیکشن میں میدان۔ اب عوام فیصلہ کرے گی غدار یا کپتان۔