اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے مبینہ طور پر ایک ایونٹ آرگنائزر سے دہلی میں ہونے والے ایونٹ کا 37 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا لیکن پھر اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرگنائزر پرمود شرما مراد آباد کا رہائشی ہے
جس نے ایک تقریب منعقد کی اور سوناکشی سنہا کو ‘مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا، پرمود کا کہنا ہے کہ اس نے سوناکشی کو 37 لاکھ روپے ایڈوانس دیے۔تاہم اداکارہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں جس کے بعد پرمود نے ان سے اپنی رقم واپس مانگی۔ایونٹ آرگنائزر نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا، سوناکشی سے بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی کام نہیں بنا تو انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا۔بتایا جارہا ہے کہ سوناکشی سنہا کیس درج ہونے کے بعد مبینہ طور پر مراد آباد آئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس کے بعد اداکارہ منظر سے غائب ہیں اور عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آئیں جس کے بعد مقامی عدالت نے اداکارہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ دوسری جانب لی ووڈ کے دبنگ خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ شادی کے سوال کا مبہم انداز سے جواب دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مختصر ترین ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس میں سلو میاں خود سے شادی سے متعلق سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں سنہ 1994 کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کا منظر ہے، اس فلم میں سلمان خان نے پریم نامی کردار نبھایا تھا اور ویڈیو میں وہی کردار موجودہ دبنگ خان سے سوال کرتا نظر آرہا ہے کہ ’اور شادی‘؟ جس پر سلو میاں نے جواب دیا کہ ’ہوگئی‘ تو یہ سْن کر پریم چونک اٹھا اور حیرانگی سے پھر پوچھا ہوگئی؟، جس پر سلمان خان خاموش رہے۔خیال رہے کہ مذکورہ اشتہار کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کس مقصد کے لیے ویڈیو بنائی گئی ہے اور سلمان خان نے مذکورہ ویڈیو کیوں شیئر کی۔حالیہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جس کی بعد میں حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ ایک ایڈٹڈ تصویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ دونوں فلمی شخصیات نے حقیقی دنیا میں بھی شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں سوناکشی نے جھوٹی خبر پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا۔