پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی آئی اے کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا بھی اعتراف

datetime 12  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیدہے کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے حفاظتی توسیع رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو

عالمی معیار پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان پر یورپی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا نے پی آئی اے کا علیحدہ سے آڈٹ اگست 2020 میں کیا آڈٹ کینیڈاٹرانسپورٹ کے فارن آپریشن ڈویژن ایئروردیننس نے مکمل کیا۔ پی آئی اے نے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دور کردئیے۔کینیڈا ٹرانسپورٹ نے ایف اے سی او کے تحت آڈٹ رپورٹ مکمل کرکے جاری کی گئی ہے۔جس میں بتایا ہے کہ پی آئی اینے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کوبڑھایا ہے، امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھے گی، طویل مدتی پروگرام کے تحت کارکردگی کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے کے سی ای اوارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کی ٹیم کی کامیابی کا ثمرہے، آڈٹ رپورٹ نے ثابت کردیا پی آئی اے عالمی معیار پر پورا اتر رہی ہے ، پی آئی اے مزید بہتری کیلئے اقدامات

کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال میں پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کو بڑھایا ہے امید کی جاتی ہے کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی اس کارکردگی کو برقرار رکھے گی، کینیڈاٹرانسپورٹ کینیڈا ٹرانسپورٹ نے آڈٹ بین القوامی شہری ہوابازی کے ادارے اکاو کے مخصوص ایئروردی نیس عناصر و مروجہ قواعد کے تحت کیا اس سے قبل ائیٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ (IOSA) پہلے ہی پی آئی اے کو 2023 تک آپریشنل سیفٹی سرٹیفیکیٹ جاری کرچکا ہے۔ پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن کینیڈا کیلئے برقرار رکھا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…