اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں اربوں ریال جعلی بینک کھاتوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاہہ)کے ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھارٹی نے گذشتہ عرصے کے دوان میں متعدد فوجداری مقدمات کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ملوث افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مقدمات

کی تعداد 9 ہے۔ بدعنوانی کے سلسلے میں جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں بینک کے تین ملازمین، بلدیاتی، دیہی و ہاوسنگ کے امور کی وزارت کے دوملازمین، تجارتی عدالت کا ایک جج، سرکاری استغاثہ کا ایک رکن، ایک نوٹری، ایک یونیورسٹی میں تدریسی اتھارٹی کا رکن، وزارت تعلیم کے زیر انتظام حفظِ قرآن کے ایک کمپلیکس کی پرنسپل، افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت میں سوشل سیکورٹی یونٹ کا ڈائریکٹر، مذکورہ وزارت کا ایک نگراں، وزارت صحت کا ایک اہل کار، متعدد مقامی شہری اور 17 غیر ملکی مقیمین شامل ہیں۔ان تمام معاملات میں 516520778 سعودی ریال کی بدعنوانی کا ارتکاب کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والے افراد نے مملکت میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے نام سے جعلی بینک کھاتے کھول رکھے تھے جنہیں اربوں ریال کی غیر قانونی طریقے سے طریقے سے بیرون ملک ترسیل کے لیے استعمال کیا گیا۔کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے باور کرایا کہ وہ سرکاری مال ہتھیانے والوں اور ذاتی مفاد کے لیے ملازمت کو استعمال کرنے والوں اور مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث ہر شخص کے خلاف قانون و ضابطے کی کارروائی جاری رکھے گی۔  ملوث افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…