اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

92 فیصد پاکستانی مہنگائی سے سخت پریشان، 60 فیصد نے حکومت کی معاشی پالیسی ناکام قرار دے دی

datetime 1  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) 92 فیصد پاکستانی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں جبکہ 60 فیصد نے حکومت کی معاشی پالیسی ناکام قرار دے دی ہے۔ گیلپ پاکستان کے تازہ سروے میں 76 فیصد نے گزشتہ چھ ماہ میں بے روزگاری میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین

سطح پر پہنچ گئی ،اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 1.03فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر اپریل 2020ء کے مقابلے میں اپریل 2021 ء میں مہنگائی کی شرح 11.01 فیصد تک پہنچ گئی ،رواں مالی سال کے جولائی اپریل عرصہ میں مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 67.70 فیصد ، سبزیاں 29.55، پھل 22.3 فیصد ، آلو 15.81فیصد مہنگے ہوئے، ایک ماہ میں مرغی 7.31 فیصد، خوردنی تیل 3اور مسالحہ جات 1.54فیصد مہنگے ہوئے ، ایک ماہ میں گندم 9.14فیصد، پیاز 8.33، آٹا 1.94 ، چینی 1.83 اور دال مونگ 1.59فیصد سستی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ایل پی جی 3.80فیصد ، بجلی کے نرخ 1.89، موٹر فیول 1.52فیصد سستا ہوا، ایک ماہ میں ملبوسات کی تیاری میں 4.5 فیصد، گھریلو استعمال کی اشیاء میں 1.8 فیصد ، مکان کا کرایہ 1.6 فیصد اور تعمیراتی کام 1.4 فیصد مہنگا ہو گیا ،ایک سال میں چکن 93.14 فیصد، ٹماٹر 81.49، انڈے 42.41 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں مصالحہ جات 31.62فیصد ، گندم 27 اور ویجی ٹیبل گھی 21فیصد مہنگا ہوا ، ایک سال میں دودھ 20.37 فیصد، چینی 18 فیصد اور آٹا 17فیصد مہنگا ہوا ، ایک سال میں پیاز 40فیصد ، دال مونگ 16، دال مسور10اور دال چنا 7فیصد سستی ہوئی ،ایک سال میں بجلی کے نرخ 29فیصد، پارچہ جات ، ملبوسات 20سے 10فیصد مہنگے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…