منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

’’اداکارہ میرا کا پاکستان جانے سے انکار‘‘ سسرالیوں نے پولیس بلالی

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے پاکستان روانہ ہونے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے پاکستان جانے سے پہلے سسرال میں نیا ڈرامہ رچا دیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے امریکہ میں کرونا ویکسینشن کروائی

جس کے بعد انہیں بخار ہوا وہ چیک اپ کیلئے ہسپتال گئیں جہاں انہوں نے ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی وجہ سے انہیں پاگل خانے بھجوایا گیا۔ ادکارہ میرا کی پاکستان کیلئے فلائٹ تھی لیکن پاکستان روانگی سے قبل میرا نے سسرالیوں کے سامنے نیا ڈرامہ رچایا جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً پولیس بلوانا پڑی ۔پولیس انہیں ساتھ ائیر پورٹ لے کر گئی لیکن اداکارہ میرا نے وہاں پر بھی پاکستان جانے سے صاف انکار کر دیا ۔ اس حوالے سے میرا کے سسر راجہ خالدپرویز نے کہا ہے کہ ایک بھارتی اداکارہ ڈولی بندراہ ہے وہ میرا کو فون کر کے اکسا رہی ہے انکا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ کی باتوں میں آنے کے بعد وہ ایسی حرکتیں کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈاکٹروں نے میرا سے متعلق کہا ہے کہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔ میرا کے سسر راجہ خالدپرویزمیرا کو پاکستان جا کر علاج کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ امریکی حکام نے اداکارہ میرا کو 48گھنٹوں میں امریکا چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…