ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

بنگلہ دیش، نریندر مودی کے دورے کیخلاف احتجاج جاری، پولیس فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

datetime 26  مارچ‬‮  2021 |

چٹاگونگ(آن لائن ) بنگلہ دیش کے شہر چٹاگونگ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس عہدیدار رفیق الاسلام نے بتایا کہ ‘ہمیں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور

ربر کی گولیاں فائر کرنا پڑیں کیونکہ وہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی’۔واضح رہے کہ نریندر مودی، بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سالہ جشن کے موقع پر دو روزہ دورے پر دارالحکومت ڈھاکا پہنچے ہیں۔چٹاگونگ میں نریندر مودی کے دورے کے خلاف حفاظتِ اسلام بنگلہ دیش گروپ نے مظاہرہ کیا۔ چٹاگونگ میں ایک اور پولیس عہدیدار محمد علاالدین نے کہا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔عینی شاہدین نے کہا کہ ڈھاکا میں بھی احتجاج کیا گیا جہاں پولیس سے جھڑپوں میں دو صحافیوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طلبہ سمیت شہریوں کے شدید احتجاج پر پولیس کی جانب سے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین قابو سے باہر ہوگئے اور دارالحکومت ڈھاکا میں مارچ کے دوران افسران پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔پولیس افسر سید نورالاسلام کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا، 200 مظاہرین تھے جن میں سے 33 افراد کو کشیدگی پھیلانے پر گرفتار کرلیا ہے’۔ مظاہرین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں 2 ہزار طلبہ بھی شامل

ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں مودی مخالف احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جب ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے اور اسی طرح سرحد پر بھارتی فورسز کی جانب سے بنگلہ دیش کے شہریوں کو بھی مارا جاتا ہے، جس کے بارے میں بھارت کا مؤقف ہے کہ سرحد میں اسمگلنگ میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…