اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیااب مزید برداشت نہیں کر سکتا،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامرکا مصباح الحق اور وقار یونس سے متعلق حیران کن انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد نے موجود مینجمنٹ کیساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا، میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے میڈیا کیساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بائولنگ کوچ وقار یونس اس وقت ایک پیج پر نہیں ہیں ، یہاں ایسے چل رہا ہے کہ ہیڈکوچ اوربات کرتے ہیں تو بائولنگ کوچ کچھ اور کہہ رہے ہوتے ہیں ۔

دونوں نے مجھے سائیڈ لائن پر کرنے کی پوری کوشش کی ، ہیڈکوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس مجھے بالکل پسند نہیں کرتے ، دونوں نے مجھے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ سے نکالا پھر ذہنی اذیت دی گئی لیکن میں خاموش رہا ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ خود پی سی بی کے پاس جاکر انہیں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے اور یہ پی سی بی پر منحصر ہوگا کہ وہ انہیںسلیکٹ کرتا ہے یا نہیں۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے حال ہی میں کنارہ کشی اختیار کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے، اب میں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔محمد عامر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میرے مقدمے کو غلط رنگ دے رہے ہیں، میں اب بھی مصباح اور وقار کے ہوتے ہوئے نہیں کھیلنا چاہتا ہوں۔انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بات اب بہت آگے نکل چکی ہے۔ محمد عامر نے کوچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میری کارکردگی پر بات کرتے ہیں،انہیں پہلے اپنی پرفارمنس دیکھنی چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ مصباح اور وقار شکستوں کا ملبہ کورونا پر ڈال رہے ہیں، باقی دنیا کے لیے بھی کورونا ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ وقار یونس کو میرے بیانات سے دکھ ہوا تو مجھے اس سے کہیں زیادہ دکھ پہنچا تھا۔فاسٹ بائولر نے کہا کہ مصباح اور وقار مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے، اب مزید برداشت نہیں کرسکتا ہوں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں مگر موجودہ حالات میں نہیں کھیل سکتا۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جب تک آسان ماحول نہیں دیں گے کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…