منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

دبئی کورٹ کی کیا بات کر رہے ہو؟ وینا ملک کی دھمکیوں اور گالیوں کی آڈیو وائرل

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

دبئی (این این آئی)اداکارہ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے ان کی مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ سنگین دھمکیاں اور گالیاں دے رہی ہیں۔اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کے درمیان بچوں سے ملاقات کے حوالے سے لفظی جنگ چل رہی ہے اور گزشتہ دنوں بھی اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹس میں اداکارہ پر الزامات لگائے تھے۔اب اسد خٹک نے

اداکارہ وینا ملک کی مبینہ آڈیو کال کی ریکارڈنگ ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مغلظات بھی دے رہی ہیں۔مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں اداکارہ دھمکاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’دبئی کورٹ کی تم کیا بات کررہے ہو؟ تیری چار بہنیں اور ایک ماں ادھر نہیں رہ رہیں تو دیکھ میں کیا کرتی ہوں۔اس کے بعد مبینہ ریکارڈنگ میں گالیوں کے ساتھ کہا جاتا ہے کہ میں کسی سے ملنے نہیں دوں گی، تمہیں کس نے کہا تمہاری بیوی ہوں، ہماری طلاق کو ڈیڑھ سال ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ اسد خٹک نے وینا ملک پر دونوں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے اور سابق اہلیہ کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔اسد خٹک نے اپنے وڈیو بیان میں الزام لگایا کہ ان کے امریکی شہریت رکھنے والے دونوں بچوں کو دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں موجود افراد کی مدد سے پاکستان اسمگل کیا گیا۔دوسری جانب اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے تمام تر الزامات کی تردید کی اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دستاویز بھی شیئر کیں اور بتایا کہ قانون اور شریعت کی رو سے 25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔خیال رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2018 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…