پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پی آئی اے نے 12 ربیع الاول پرخاص پیکج متعارف کر ادیا، جدہ اور مدینہ جانیوالوں کو خصوصی رعایت

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حجاز مقدسہ کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عید میلاد النبیﷺ پر خصوصی پیکیج متعارف

کرایا ہے، اور جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر صارفین کو 12 فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت ہوگی، خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، پیکیج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے، خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسولﷺ کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…