پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

افسوسناک بریکنگ نیوز! پاکستان میں کورونا کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ، ہلاکتوں میں تشویشناک صورتحال ،مجموعی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ گئی‎

datetime 5  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 4896 نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 249تک پہنچ گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 68 اموات ہوئیں جبکہ 4896نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں

۔24گھنٹوں میں 22812 ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک 6لاکھ 38ہزار 323ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 31ہزار 198مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہوگئی ہے سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33536، پنجاب میں 33144، خیبر پختوتنخوا میں 11890، بلوچستان میں 5582، اسلام آباد میں 3946، آزاد کشمیر میں 299اور گلگت بلتستان میں 852ہےجب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 90290 تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وباء کے وار تیزی کیساتھ جارہی ہیں 24گھنٹوں کے دوران 4,896نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ہلاکتوں کیتعداد میں بھی افسوسناک حد تک اضافہ ہوا ۔ اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 629 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 521 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 53 ، اسلام آباد 41، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔دوسری جانب تین روز کے دوران قومی اسمبلی کے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تین دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ چند روز قبل انتقال کرنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…