منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے شوگر مافیا کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے‘‘ پنجاب میں شوگر ملیں بند ہونے سے کسانوں کے صوبہ بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) شوگر مافیا نے پنجاب بھر میں اپنی شوگر ملوں کو بند کر دیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کسانوں کے مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جبکہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومتوں نے شوگر مافیا کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، شوگر ملیں بند ہونے سے گندم کے کاشت رقبہ میں کمی کا امکان جس کے نتیجے میں ملک میں غذائیت کے بحران کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پنجاب کے

شوگر مافیا نے تمام ملیں بند کر دی ہیں جس کیخلاف صوبہ بھر کے کسانوں کے مظاہرے اور پرتشدد کارروائیاں پھوٹ پڑی ہیں پولیس اور کسانوں کے مابین ہاتھا پائی اور پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں کسانوں نے بڑے بڑے شہروں کی شاہرائیں بند کر رکھی ہیں شوگر مافیا نے کسانوں کو اعتماد میں لئے بغیر اپنی شوگر ملیں بند کر رکھی ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گنا سے بھری ٹرالیاں شوگر ملوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑی ہیں جس  سے گنا کے کسانوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے مل مالکان نے کوئی وجہ بتائے بغیر ملیں بند کی ہیں۔ گزشتہ روز چنیوٹ ، لالیاں، جھنگ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا، منڈی بہائو الدین، لیہ، رحیم یار خان، راجن پور کے ہزاروں کسانوں نے اپنے اپنے اضلاع میں مل مالکان کیخلاف شدید مظاہرے کئے ہیں اور ملوں کو فوری چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی مکمل خاموش ہے کسانوں کے مسائل اور گنا کے کاشتکاروں کے مسائل کی نہ پنجاب اسمبلی میں کوئی شنوائی ہو رہی ہے اور نہ ہی ان مسائل کو اسمبلیوں کے اندر اٹھایا جا رہا ہے جس سے کسان مایوس ہیں۔ ڈی جی جھنگ نے کسانوں سے کامیاب مذاکرات کئے جس سے جھنگ ٹوبہ روڈ کو دوبارہ ری اوپن کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے شوگر مافیا کیخلاف نہ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے کیونکہ شوگر مافیا کا ٹائوٹ اور ان کے مفادات کا تحفظ کرنے والا واجد بخاری کمشنر گنا پنجاب ہیں جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی شوگر مافیا کے مفادات کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…