اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھانسے میں آنے کی بجائے خود ڈیل کے چکر میں پڑ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی حکومت کیخلاف ڈیل چلانےمیں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتیں ۔ دونوں پارٹیاں اپنے رابطوں کے استعمال کے ذریعے این آر او لینے کیلئے کوشاں ہیں ۔
سینئر صحافی و تجزیہ نگارعارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو چند فائلیں دکھائی گئی ہیں جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ دھرنا اکتوبر کی بجائے چالیس سے پچاس سال کیلئے چلا جائے ۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک میں پیپلز پارٹی صاف انکار کر چکی ہے جبکہ خواجہ آصف نے بھی حکومت کیخلاف دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔