فغان طالبان نے افغان وفد کے ساتھ ناروے میں غیررسمی مذاکرات میں حصہ لینے کا اعتراف کرلیا

6  جون‬‮  2015

کابل(نیوزڈیسک)افغان طالبان نے افغان وفد کے ساتھ ناروے میں غیررسمی مذاکرات میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے جس سے عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے قطع نظر بات چیت کا عمل آگے بڑھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام کی جانب سے طالبان سے امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے حوالے کوششیں زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوسکی تاہم متعدد سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افغانیوں کی جانب سے غیر رسمی مذاکرات کا حصہ بننے سے حالیہ عرصے میں خفیہ طور پر ہوتی رہی ہیں۔ناروے نے بتایا کہ وہ طالبان کے نمائندوں اور افغان معاشرے کے اراکین کے درمیان بات چیت کے نئے مرحلے کی میزبانی کررہا ہے جس میں افغانستان میں خواتین کے حقوق پر مذاکرات کیے جارہے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے گروپ کے ایک سیاسی وفد نے افغان سول سوسائٹی سے ناروے میں ملاقات کرکے ان کے خیالات کو سنا اور افغانستان میں غیر ملکی طاقتوں کے قبضے کے خاتمے پران سے مشاورت کی۔انہوں اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کو امن مذاکرات قرار نہیں دیا جاسکتا۔طالبان ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات اپنے بیان میں نہیں بتائیں۔گزشتہ ماہ قطر میں غیر رسمی بات چیت کے دوران طالبان نے خواتین کی تعلیم اور دفاتر میں مردوں کی بالادستی والے پیشوں کے حوالے سے ان کے حقوق کی حمایت کا وعدہ کیا تھا تاہم ان انکشافات پر کچھ افغان حقوق نسواں کی کارکنوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیاگیا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…