اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فکسڈ ٹیکس، قومی شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں کے تحفظات فورا دور کیے جائیں : لاہور چیمبر

datetime 8  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خریداروں کے قومی شناختی کارڈ کی شرط اور فکسڈ ٹیکس کے معاملات پر تاجر برادری کے تحفظات فوری طور پردور کرے ، شرائط جبری طور پر نافذ کرنے کی وجہ سے کاروباری حالات خراب ہونگے جو کسی طرح بھی ملکی معیشت کے مفاد میں نہیں ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ کاروبار چلیں گے تو معیشت چلے گی ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ تاجروں کے لیے خریداروں کے

قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی شرط فوری طور پر ملتوی کرے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل پیدا ہورہے ہیں، خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔ لاہور چیمبر کے ممبران نے مزید کہا کہ کاروباری ماحول بہتر کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا مسئلہ بھی فی الفور حل کرنا ہوگا، حکومت اس سلسلے میں بھی تاجر برادری سے فوری مشاورت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور تاجر برادری میں اچھے تعلقات ضروری ہیں ، اس کے لیے تاجروں کے قومی شناختی کارڈ کی شرط اور فکسڈ ٹیکس سے متعلق تحفظات فوری طور پر دور کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…