جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معاملات فائنل؟ ڈیل میں نیا موڑ، شریف فیملی نے پلی بارگین سے پہلے کونسی بڑی شرط رکھ دی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان اور تجزیہ کار محمد علی درانی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہباز شریف بڑے آرام سے پاکستان سے باہر چلے گئے ہیں۔ میاں صاحب یہاں بالکل خاموش ہیں، مریم نواز کو بھی خاموش کروا دیا گیا ہے۔

محمد علی درانی نے کہا کہ اس وقت دو اطلاعات ہیں ، ایک یہ کہ مسلم لیگ ن والے مال دینے کو تیار ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ مال ایسے لو کہ ہمیں ماننا نہ پڑے کہ ہم نے مال دیا ہے۔ شریف خاندان چاہتا ہےکہ پلی بارگین کی بجائے بیک ڈور بارگین ہو جائے۔ان کا کہناہے کہ مشرق وسطیٰ کے کسی بھی ملک سے پاکستان کو امداد کی شکل میں پیسے مل جائیں گے، جو کہ اصل میں شریف خاندان نے ان کو دئیے ہوں گے۔ یہ پیشکش صرف اسی شرط کے ساتھ کی گئی ہے کہ ان کو چور ڈکلیئر نہیں کیا جائے گا اور پلی بارگین دستاویزی نہیں ہو گی بلکہ امداد کی صورت میں پیسے دئیے جائیں گے۔ اس کے عوض شریف خاندان کو این آر او یا ریلیف مل جائے گا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر بالکل انکار کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں صرف وہ پیسہ وصول کروں گا جو پیسہ یہ مان کر دیں گے۔ اگر میں پلی بارگین کی بجائے بیک ڈور بارگین سے پیسے وصول کرلوں تو پھر میرے ساری جدوجہد خاک میں مل جائے گی ، میں ان سے پیسے نکلواؤں گا اور سب کو بتا کر نکلواؤں گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی شریف فیملی کو مشورہ دیا تھا کہ ان کے پاس یہ آپشن ہے کہ وہ نیب کیساتھ پلی پارگین کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…