جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایران کے 70 فی صد مزدور خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے پرمجبور

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)آئندہ ہفتے ایرانی حکومت مزدور کی کم سے کم اجرت کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین اور مزدور طبقے کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا خیال ہے کہ حکومت کی طرف سے مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں اضافہ نہ کیا گیا۔ تو ان کی مالی اور معاشی مشکلات کا حل ممکن نہیں ہوگا۔ حکومت کو ہرصورت میں محنت کشوں کی قوت خرید کے پیمانے کو تبدیل کرنا ہوگا۔ایرانی تجزیہ نگار اور اقتصادی امور کے ماہر فریبرز دانا نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018ء کے دوران کم

سے کم اجرت نا مناسب اور مزدوروں کی ضروریات کے لیے کافی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس تین اعشاریہ پانچ فی صد افراد خط غربت سے نیچے بتائے گئے۔ یہ وہ لوگ تھے جن کی ماہانہ آمدن 280 ڈالر سے زیادہ نہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کی اجرت میں ایک اعشاریہ چھ فی صد کا اضافہ کیا گیا جب کہ ماہانہ آمدن میں 120 ڈالر کا اضافہ ناگزیر تھا۔ایک سوال کے جواب میں ایرانی تجزیہ نگار نے کہا کہ 2018ء کے دوران مہنگائی میں اضافے کے نتیجے میں افراط زر میں 30 سے 40 فی صد اضافہ ہوا۔ ہمارے اندازے کے مطابق حکومت کو چاہیے تھاکہ وہ مزدور کی کم سے کم اجرت 234 ڈالر ماہانہ مقرر کرے تاکہ وہ افراط زر کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں مزدور طبقے میں غربت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی قوت خرید کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس وقت قریبا 70 فی صد مزدور جن کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ ہے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکررہیہیں۔ ان کی ماہانہ آمدن 334 ڈالر ماہانہ کے بجائے 280 ڈالر ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…