نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں گزشتہ 45 برسوں بعد 2017اور 2018 کے دوران بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ شہری علاقوں میں یہ شرح 7.3 جبکہ دیہی علاقوں میں 5.3 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے معروف اخبارمیں یہ سروے ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے، جب بھارت میں
عام انتخابات ہونے والے ہیں۔سیاستدان اس صورتحال کی وجہ حکومتی پالیسیوں کو قرار دے رہے ہیں۔ بھارت میں جولائی 2017میں قومی سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی تھی۔ بھارت کے معروف اخبارمیں یہ سروے ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے، جب بھارت میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔